کیا کسی حدیث میں اس بات کا ذکر ہے کہ پانی سے گزرنے کے وقت سورہ کوثر پڑھنا مغفرت کا باعث ہے؟
اس قسم کی کوئی روایت کتبِ حدیث، کتبِ تفسیر ، فضائلِ سور کی کسی کتاب میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکی، اس لیے بلا تحقیق اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200057
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن