بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

پاپڑ کی پیکنگ میں کھلونے بھی ساتھ بیچنا


سوال

میری  ایک سنیکس (پاپڑ)کی  فیکٹری ہے،میں  پیکنگ میں پاپڑ کے ساتھ  بچوں کیلئے کچھ چھوٹے چھوٹے کھلونے  پیک کرکے اپنے ہی ریٹ پر فروخت کرتا ہوں، جس کو بچے کھلونوں کی خاطر بڑی شوق سے خریدتے ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے ؟

جواب

سنیکس(پاپڑ) کی پیکنگ میں سنیکس کے ساتھ بچوں کے لیےچھوٹے چھوٹے کھلونے پیک کر کے بیچنا ،تاکہ بچوں کو خریداری پر راغب کرنے کا سبب ہو،درج ذیل شرائط کے ساتھ  جائز  ہے:

الف۔سنیکس کی قیمت اتنی ہی مقرر کی ہو جو کہ مارکیٹ میں ایسے سنیکس کی رائج ہو،یعنی عام قیمت میں کھلونے کی وجہ سے اضافہ نہ کیا ہو۔

ب۔ سنیکس کا معیار ناقص نہ ہو کہ کھلونوں کے ذریعہ ناقص  چیز کی  خریداری پر  راغب کرے۔

ج۔وہ کھلونے  جاندار  کےمجسمے نہ ہوں  (جیسے عموماً گڑیا اور بھالو ہوتے ہیں)اور نہ ان میں جاندار کی تصویر ہو۔

ان مذکورہ شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے سائل کا کھلونوں کے ساتھ سنیکس کو پیک کرکے فروخت کرنا جائز ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"اشترى ثورا أو فرسا من خزف لأجل استئناس الصبي لا يصح ولا قيمة له فلا يضمن متلفه."

(كتاب الصلاة:ج:1،ص:260،ط:سعيد)

 شرح مجلة الأحكام میں ہے:

"لا يمنع أحد من التصرف في ملكه ما لم يكن فيه ضرر فاحش للغير."

(رقم المادة: 1197،ج:3،ص:200،ط:دار عالم الكتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510101092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں