ایک نالی سے ناپاک پانی گزر رہا تھا اوپر دیوار پر صاف پانی کی ٹینکی تھی, اب صاف پانی والی ٹینکی سے قطروں کی شکل میں پانی ناپاک پانی پر ٹپک رہا تھا، پاک پانی کے ناپاک پانی پر ٹپکنے کی صورت میں پڑنے والے چھینٹے پاک تصور ہوں گے یا ناپاک؟
پاک پانی ناپاک پانی پر ٹپکے تو وہاں سے اڑنے والی چھینٹیں ناپاک ہی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200533
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن