بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

پرفیوم اور شیمپو میں نماز


سوال

کیا پرفیوم اور شیمپو  میں نماز میں ہو جاتی ہے؟

جواب

پرفیوم اور شیمپو میں اگر انگور یا کھجور سے کشید کیا گیا الکحل شامل ہے تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے، اور اگر گنے ،سبزیوں وغیرہ سے بنا الکحل ملا گیا ہے اور کوئی ناپاک اجزاء شامل نہیں ہیں  تو اس کا استعمال جائز ہے۔ عام طور پر یہی دوسری صورت ہوتی ہے، لہذا پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے اور ایسے کپڑوں میں نمازبھی درست ہے۔البتہ اگرکوئی احتیاط کرتاہے تو زیادہ بہترہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008202054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں