پنج پیری امام کی اقتدا میں مستقل نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
انبیاءِ کرام علیہم السلام اپنی قبورِ مبارکہ میں حیات ہیں، اور یہ حیات دنیاوی حیات کے مماثل بلکہ اس سے اقویٰ ہے، ان کے اجسامِ مبارکہ محفوظ ہیں، جو شخص عقیدہ حیاتِ انبیاء علیہم السلام بعد الممات کا منکر ہے وہ اہل السنۃ و الجماعۃ سے خارج ہے؛ اس لیے ایسے شخص کو امام بناکر اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200781
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن