چند لوگوں کا مل کر کوئی سامان خریدنا اور اس پر نفع لینا، جیسے سو روپے پر پندرہ روپے نفع لینا کیسا ہے?
صورتِ مسئولہ میں نفع لینے سے مراد اگر یہ ہو کہ چند افراد مل کر کوئی چیز خریدیں اور اس پر نفع رکھ کر اس کو فروخت کردیں تو شرعاً یہ جائز ہے، البتہ شرکاء باہم نفع کی تعیین فیصدی تناسب سے پہلے ہی سے طے کرلیں کہ اس میں جو بھی نفع ہوگا اس کا اتنا اتنا فیصد فلاں فلاں شریک کا ہوگا۔
اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہو تو اس کو واضح کرکے دوبارہ سوال پوچھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200118
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن