ڈاڑھی یا سر کے بالوں میں کالا خضاب استعمال کرنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے؟
خالص کالا خضاب مطلقاً مکروہ تحریمی ہے ۔ اگر واقعۃً خالص کالا خضاب استعمال کرتا ہو تو ایسے شخص کی اقتدا بھی مکروہ ہوگی۔ کبھی گہرا کتھئی (ڈارک براؤن) رنگ بھی دیکھنے میں کالا نظر آتا ہے، اس کی اجازت ہے۔
"قال في الذخیرة: أما الخضاب بالسواد للغزو لیکون أهیب في عین العدو فهو محمود بالاتفاق، وإن لیزین نفسه للنساء فمکروه، وعلیه عامة المشایخ، وبعضهم جوزه بلا کراهة..." الخ (درمختار) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201278
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن