مجھے ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘ اور فرحت ہاشمی کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ کیا یہ صاحبہ صحیح ہیں؟ کیا ان کے ادارے سے قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟
ڈاکٹر فرحت ہاشمی عصری تعلیم گاہوں کی پڑھی ہوئی ایک آزاد خیال خاتون ہیں، ان کے عقائد و نظریات جمہور اہلِ سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں، (جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، حالتِ حیض میں ںماز پڑھنا وغیرہ) اور "الہدی انٹرنیشنل" اِن ہی باطل و گم راہ کن نظریات کی تبلیغ و ترویج کا ایک مرکز ہے، جس کی بانی ڈاکٹر صاحبہ خود ہیں؛ لہذا اس ادارے سے تعلقات رکھنے اور ان کے دروس میں شرکت کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200020
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن