کاغذی نوٹ نجس ہو جائے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
کاغذی نوٹ کو پاک کرنے کے لیے اس پر پانی یا کوئی مائع چیز (پیٹرول) وغیرہ بہا جائے، ایک مرتبہ بہانے کے بعد جب قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو دوبارہ بہادیا جائے، یوں تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔ کرنسی نوٹ پانی سے خراب نہیں ہوتا، اگر اس کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مقصد کے لیے پیٹرول یا کوئی کیمیکل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی بھی پاک مائع سے نجاست زائل ہوگئی تو نوٹ پاک ہوجائے گا، پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200402
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن