کریم سروس کا استعمال کیسا ہے؟
عام کسٹمر ز کے لیے اجرت متعین ہونے کی صورت میں کریم ٹیکسی میں سفر کرنا تو درست ہے۔
البتہ گاڑی مالکان اور کمپنیوں کے درمیان معاملہ کی جوحیثیت ہے، اس کے بارے میں دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے مذکورہ کمپنیوں کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل اور کمپنی اور گاڑی مالکان وغیرہ کے درمیان معاہدوں کے مکمل وضاحت بھیج کر سوال کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200987
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن