کسی کے پاس خالی زمین ہے جس کی قیمت پانچ لاکھ روپیہ ہے کیا اس پر زکاۃ آئے گی؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ زمین خریدتے وقت آگے فروخت کرکے نفع کمانے کی نیت تھی تو ایسی صورت میں ہر سال مارکیٹ ویلیو معلوم کرکے کل کا ڈھائی فیصد بطورِ زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر مذکورہ زمین کی مالیت پر زکاۃ واجب نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106201172
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن