کسی چیز میں ملاوٹ کر کے اور لوگوں کو بتا کر مال بیچنا جائز ہے یا نہیں؟
کسی چیز میں ملاوٹ کرنے کے بعد لوگوں کو ملاوٹ کے بارے میں واضح طور پر بتاکر اسے بیچنا شرعاً جائز ہے، (یعنی ہر خریدار کو علم ہو کہ اس میں ملاوٹ ہے)۔ البتہ واضح طور پر بتائے بغیر بیچنا چوں کہ دھوکا دہی پر مشتمل ہے؛ اس لیے جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200926
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن