کیا روزے کا کفارہ 60 روزے ہے یا کوئی اور چیز بھی ہے؟
روزے کے کفارے میں دومہینے مسلسل روزے رکھے جائیں، اگر بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے دوماہ مسلسل روزے رکھنے کی طاقت نہیں ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھاناکھلادیاجائے یا ایک مسکین کو متعین کرلیا جائے اور اس کو ساٹھ دن تک دو وقتوں کاکھاناکھلادیاجائے تو کفارہ ادا ہوجائے گا۔ساٹھ مسکینوں کو دووقت کھلانے کے بجائے اگر ساٹھ فطرانے اداکیے جائیں تو بھی درست ہے.
واضح رہے کہ معمولی بیماری یا کم ہمتی کی وجہ سے کفارے میں روزے چھوڑ کر مسکینوں کو کھانا کھلانا جائز نہیں ہے، اگر واقعۃً اتنا بیمار ہوکہ مسلسل روزے نہ رکھ سکتاہو تو مسکینوں کو کھانا کھلانے سے کفارہ ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200615
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن