نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جس عورت نے کوڑا ڈالا تھا اور اس کے بعد آپ ﷺ نے بیماری کی حالت میں اس کی عیادت بھی کی تھی، جیساکہ لوگ اس کو حدیث کہہ کر بیان کرتے ہیں، کیا یہ حدیث ہے ؟ اگر حدیث ہے تو کس کتاب میں ہے؟
تلاشِ بسیار کے باوجود یہ واقعہ ہمیں کسی معتبر کتاب میں نہیں ملا۔ لہذا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے ذکر کرنا درست نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200188
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن