آدمی اپنی بیوی کا دودھ تو نہیں پی سکتا، ایک دوست نے کسی عالم کا ویڈیو دیکھا تھا اس میں وہ کہتے ہیں کہ پی سکتا ہے۔ مہربانی فرما کر وضاحت فرمائیں!
میاں اپنی بیوی کے پستان چوس سکتا ہے, البتہ بیوی کا دودھ پینا حرام ہے, اس لیے کہ دودھ عورت کےبدن کا جز ہےاوراجزائے انسانی کا استعمال جائزنہیں ہے، بچوں کے لیے مدتِ رضاعت میں ضرورت کی وجہ سے اجازت دی گئی ہے۔
بظاہر آپ کے دوست کو غلط فہمی ہوئی ہے، مذکورہ عالم نے بھی یہی مسئلہ بتایا ہوگا کہ اگر کوئی مرد بیوی کا پستان چوسے تو یہ جائز ہے، اس سے وہ سمجھے کہ دودھ پینے کو جائز کہا ہے. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106201226
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن