کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے ؟
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا درست نہیں ہے، اور اگر اس کو لازم اور دین کا حصہ سمجھا جائے تو بدعت ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200760
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن