غسل کرنے کے بعد کیا وضو کرنا ضروری ہے؟ نماز کے لیے اگر غسل میں غسل کے فرائض پورے کیے جائیں اور غسل کے دوران وضو نہ کیا جائے؟
صورتِ مسئولہ سنت کے مطابق غسل کرنے کے بعد الگ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اسے ضروری سمجھنا (جیساکہ بعض عوام کا خیال ہے) درست نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ غسل کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201411
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن