کیا ایک جوان عورت کسی محرم کے علاوہ بوڑھے کا ہاتھ پکڑ سکتی ہے یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر بوڑھا شخص اتنا بوڑھا ہے کہ اسے چھونے سےشہوت یا فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو تو بوقتِ ضرورتِ شدیدہ بقدرِ ضرورت اس کا ہاتھ پکڑ سکتی ہے، بصورتِ دیگر (یعنی بوڑھے شخص یا جوان عورت کے شہوت یا فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو)شرعاً اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200008
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن