بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

گھر میں جماعت سے نماز پڑھنا


سوال

اگر کسی مرد کی مسجد میں جماعت نکل جائے تو وہ اگر گھر میں جماعت کروا نا چاہے اور گھر میں صرف خواتین ہوں تو کیا یہ ممکن ہے؟

جواب

مسجد میں جماعت نکلنے کی صورت میں گھر میں جماعت کروانا چاہے تو کرواسکتا ہے، اور  مسجد میں جماعت نکلنے کی صورت میں انفرادی نماز پڑھنے کے مقابلہ میں گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑ ھنا افضل ہے، اگر گھر میں اس کے علاوہ صرف خواتین ہوں تو  اس کی صورت یہ ہوگی کہ خود آگے کھڑا ہوجائے اور  خواتین پیچھے دوسری صف میں کھڑی ہوں۔

"ولنا أنه علیه الصلاة والسلام کان خرج لیصلح بین قوم، فعاد إلی المسجد وقد صلی أهل المسجد، فرجع إلی منزله فجمع أهله وصلی". ( ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ج۱ ص۸ ۵۱ ۔ط:س ۔ج۱ص۵۵۳۔۱۲)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200466

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں