ایک بڑی عمر کے شخص کا کہنا ہے کہ ہم بستری کے بعد میاں بیوں کا ساتھ یا ایک ہی جگہ لیٹنا درست نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے بھی نہیں ہوتے۔ اس کی شرعی حیثیت کے بارے میں بتا دیں, کیوں کہ میرے بچے نہیں ہیں اور یہ سن کر مزید پریشانی ہو گئی ہے۔
مذکورہ شخص کی بات کی شرعی لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں ، ہم بستری کے بعد میاں بیوی کا ایک ہی جگہ ایک ساتھ لیٹنا شرعاً جائز ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں، نیز اولاد نہ ہونے سے بھی اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201750
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن